تاثیر 25 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضاامام) :- ملت کالج علومینائی ایسوسیشن کے سرپرست ایڈووکٹ ممتاز عالم سابق ڈپٹی میئر اور صدر آفاق ہاشمی پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین ٹیچر ٹرینگ ٹیچر کالج کے ذریعہ ملت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سدھارتھ شنکر سنگھ کو ڈاکٹر اے پی جے ابوالکلام ملٹی پرپس ہال میں پاگ شال و مومنٹو دے کر والہانہ استقبال کیا گیا اس موقع پہ اس پرنسپل موصوف نے علومینائ ایسوسیشن کے سبھی ممبروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ لوگ سے مل کر بہت بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ملت کالج سے علم حاصل کر کے ایک اچھے تعلیم یافتہ کے ساتھ ساتھ اچھے اچھے عہدے پر فائض ہو کر سماج کی خدمت کر رہے ہیں اس موقع پہ علومنائی ایسوسییشن کے صدر ڈاکٹر پروفیسر آفاق ہاشمی نے کہا کہ ہمارے اباؤ اجداد اور سینیئرزس و کالج کے گزشتہ یادگاری کتاب (سوینیرز)سے یہ بات ثابت ہے کہ ملت کالج کا قیام 17 اکتوبر 1956 کو شفیع مسلم ہائی اسکول کے احاطہ میں ایڈووکیٹ جناب عبدالودود صاحب اور ڈاکٹر عبدالحفیظ سلفی صاحب کے نگرانی میں قائم کیا گیا لہذا ہم سبھی علومینائ ایسوسییشن کی طرف سے اپ کو مکتوب دے رہے ہیں کہ آنے والے 17 اکتوبر کو فاؤنڈیشن ڈے منایا جائے ڈاکٹر آفاق ہاشمی صاحب نے یہ بھی گزارش کی ہے کہ کانفرنس ہال کا نام ڈاکٹر عبدالحفیظ سلفی اور لائبریری کا نام ایڈووکیٹ عبدالودود صاحب کے نام پہ رکھا جائے ان ساری باتوں کو بہت ہی خوشی و خرم کے ساتھ قبول کرتے ہوئے پرنسپل موصوف نے کہا کہ بہت جلد ان ساری باتوں کو وائس چانسلر للت ناراین متھلا یونیورسٹی سے بات کروں گا اس موقع پہ ایڈووکیٹ شاہد اطہر ڈائریکٹر متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کو علومینائ ایسوسییشن کا کارگزار جنرل سیکرٹری سبھی لوگوں کے متفق رائے سے نام جد کیا گیا چونکہ موجودہ جنرل سیکرٹری نسیم احمد رفت مکی صاحب علاج کے سلسلے میں باہر ہیں اس موقع پہ شامل ہونے والوں میں نائب صدر ڈاکٹر غلام مصطفی انصاری پرنسپل اورینٹل بی ایڈ کالج دربھنگہ سید نصر احمد ایگوکیثیو کمیٹی ممبر آڈیٹر قیصر عالم سابق اسٹاف اسٹیٹ بینک آف انڈیا ڈاکٹر جمشید عالم اکزامینیشن کنٹرولر ملت کالج کے علاوہ کافی تعداد میں ملت کالج کے اساتذہ کرام اور اسٹاف موصوف موجود ثھے.

