تاثیر 7 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لندن،07ستمبر:لندن پولیس نے ہفتے کے روز ایک اور مظاہرے کے دوران 425 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ مظاہرہ “فلسطین ایکشن” نامی تنظیم کی حمایت میں کیا گیا تھا، جسے برطانیہ نے جولائی کے آغاز میں “دہشت گرد” قرار دے کر پابندی عائد کر دی تھی۔سینکڑوں مظاہرین برطانوی پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوئے۔ کچھ شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر “میں نسل کشی کے خلاف ہوں۔ میں فلسطین ایکشن کی حمایت کرتا ہوں”۔ کے نعرے درج تھے۔جمعے کے روز پولیس نے متنبہ کیا تھا کہ جو بھی شخص اس ممنوعہ گروہ کی کھلے عام حمایت کرے گا اسے گرفتار کیا جائے گا۔ ہفتے کی شب پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ زیادہ تر گرفتاریاں تنظیم کی حمایت کے الزام میں ہوئیں۔

