تاثیر 25 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد ، 25۔ ستمبر:تلنگانہ کے ناگارجناساگر پروجیکٹ کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔اس پروجیکٹ میں بالائی علاقوں سے پانی کے شدید بہاو کے بعد اس کے 26دروازے کھولتے ہوئے پانی کو عہدیداروں نے چھوڑا۔سری سیلم ڈیم سے ناگار جنا ساگر تک 3 لاکھ 20 ہزار کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد پانی کو خارج کیاگیا۔
پروجیکٹ کے 26دروازے کھول کر 2 لاکھ 67 ہزار کیوزک اور ہائیڈرو پاور جنریشن کے لئے 32,764 کیوزک پانی نیچے چھوڑاگیا۔دائیں اور بائیں والوز، ایم ایم آر پی اور سیلابی والوز کے ذریعہ مزید 13,884 کیوزک پانی خارج کیا گیا۔ناگارجناساگر کے نیچے واقع پلی چنتلا پروجیکٹ بھی لبریز ہوگیا ہے جس کے بعد اس کے 12 دروازوں کے ذریعہ پانی نیچے چھوڑا گیا۔پروجیکٹ کے دائیں اور بائیں ہائیڈرو پاور یونٹس مکمل صلاحیت کے ساتھ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

