تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
گوتم بدھ نگر، 13 ستمبر: اتر پردیش میں گوتم بدھ نگر ضلع کے بسر کھ تھانہ علاقے میں واقع ایک سوسائٹی میں رہنے والا 12 سالہ لڑکا اور اس کی ماں کی مشتبہ حالات میں 13ویں منزل سے گر کر موت ہو گئی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
بسر کھ تھانے کے انچارج منوج کمار سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ ایس سٹی سوسائٹی کے ٹاور کی 13ویں منزل پر رہنے والے درپن چاولہ کا 12 سالہ بیٹا دکش چاولہ ذہنی طور پر صحت مند نہیں تھا۔ ہفتہ کی صبح، وہ اپنے فلیٹ کی بالکونی سے نیچے کودنے کے لیے تیزی سے بھاگا۔ تب اس کی ماں ساکشی چاولہ (38) اسے پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگی۔ اسی دوران دکش نیچے کود پڑا۔ اسے بچانے کی کوشش میں ماں بھی 13ویں منزل سے نیچے گر گئی۔ واقعے میں ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے وقت درپن چاولہ اپنے گھر کے دوسرے کمرے میں موجود تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔

