میرا دماغ شاید ضرورت سے زیادہ تیز چل رہا تھا: فوبی لیچ فیلڈ

تاثیر 15 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نیو چنڈی گڑھ، 15 ستمبر: آسٹریلیائی بلے باز فوبی لیچ فیلڈ نے اتوار کو بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار اننگز کھیلی۔ ناردرن سپرچارجرز کو ’دی ہنڈریڈ‘ خواتین کے ٹی20 ٹورنامنٹ کا خطاب جیتنے میں مدد کرنے کے محض پندرہ دن بعد، لِچ فیلڈ نے 88 رن (80 گیندوں، 14 چوکوں) کی مضبوط اننگز کھیلی۔ تاہم وہ سنچری سے 12 رن دور رہ گئیں۔
لیچ فیلڈ نے میچ کے بعد کہا، ’’میں نے آج جو سب سے بڑا سبق سیکھا ،وہ یہ ہے کہ میرا دماغ شاید ضرورت سے زیادہ تیز چل رہا تھا۔ 50 اوورزکا کھیل طویل ہوتا ہے اور اس میں وقت لے کر اننگز بنانے کی ضرورت ہوتیہے لیکن ہمیں جارحانہ کرکٹ بھی کھیلنی ہے، اس لیے ہمیں درمیان توازن برقرار رکھنا ہوگا۔‘‘
انہوں نے تسلیم کیا کہ وانکھیڑے (جنوری 2024) میں ان کے ذریعہ بنائی سنچری کے بعد یہ بھارت میں ان کی دوسری سنچری ہو سکتی تھی، لیکن اسنیہ رانا کے خلاف ریورس سوئپ کھیلتے ہوئے وہ اس سے محروم رہ گئیں۔