راہل تیجسوی خلاف نعرہ لگاتے این ڈی اے کارکنوں نے سہسرام ​​پوسٹ آفس چوراہا کیا جام،آمد رفت رہا منقطع

تاثیر 4 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے ہیڈکوارٹر سہسرام ​​میں بھی این ڈی اے کارکنوں نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ پر استعمال کئے گئے جملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سہسرام ​​کے پوسٹ آفس چوراہا کو جام کر دیا، جسکی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک میں خلل پڑا، یہاں تک کہ مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں اور اپنے اسکولوں کیلئے وقت پر جانے والے اساتذہ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم پورے سہسرام ​​میں بہار بند کا ملا جلا اثر دیکھا گیا ۔ احتجاج کی وجہ سے پوسٹ آفس چوراہا سے لیکر فضل گنج اور ایس پی جین کالج تک کی تمام اہم سڑکیں جام رہیں ۔ یہ احتجاج بھاجپا کے سابق ایم ایل اے جواہر پرساد اور للن پاسوان کی قیادت میں کیا گیا ۔ تمام احتجاجی کارکنوں نے آج راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔ سابق ایم ایل اے جواہر پرساد نے کہا کہ سیاست میں گالی گلوچ کی کوئی جگہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو معافی مانگنی چاہئے لیکن وہ معافی کے بھی مستحق نہیں ہیں ۔ بھاجپا کے نوجوان لیڈر ابھیشیک کمار نے کہا کہ بہار بند کے ذریعہ راہل گاندھی اور انکے اتحاد کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ معافی مانگیں ورنہ ان کی سیاست ختم کر دی جائیگی ۔