تاثیر 4 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 4 ستمبر :رشی کپور، ہندوستانی سنیما کا وہ نام، جس کی مسکراہٹ، اداکاری اور زندگی سے بھرپور انداز آج بھی کروڑوں دلوں کو روشن کررہا ہے۔ ان کا شمار ہمیشہ ان ستاروں میں ہوتا رہے گا، جن کے نام نسل در نسل آتے رہیں گے۔ اپنے طویل اور شاندار کیرئیر میں رشی نے نہ صرف رومانس کا چہرہ بدل دیا بلکہ پردے پر مزاح، جذبات اور ڈرامے کے ہر رنگ کو بھی زندہ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی شائقین ان کی فلمیں اسی محبت اور جوش سے دیکھتے ہیں۔رشی کپور کی سالگرہ 4 ستمبر کو ہے۔ اس خاص موقع پر ان کی اہلیہ اور اداکارہ نیتو کپور نے انہیں انتہائی جذباتی انداز میں یاد کیا۔ نیتو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں رشی کپور کا سب سے پیارا پہلو دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو ان کے لائیو شو ‘ کھلم کھلا ود رشی کپور’ سے لی گئی ہے۔ اس شو میں رشی کا لاپرواہ اور مضحکہ خیز انداز نظر آتا ہے، جو کسی کے بھی چہرے پر مسکراہٹ لا سکتا ہے۔

