تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نیویارک،27ستمبر:۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل غزہ میں جنگ اس وقت تک نہیں روکے گا جب تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی نہیں ہو جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ میں اپنا مشن ختم کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ حماس کے ہتھیار ڈالنے اور قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اس کے ملک کے لیے خودکشی کے مترادف ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران نیتن یاہو نے مزید کہا حماس کی باقیات غزہ میں موجود ہیں۔ ہم حماس کی حکومت کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

