نتیش کمار ڈپلیکیٹ وزیر اعلیٰ ہیں: تیجسوی یادو

تاثیر 13 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 13 ستمبر:بہار کے مظفر پور ضلع کے کانٹی اسمبلی حلقہ میں ہفتہ کے روز ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار ڈپلیکیٹ وزیر اعلیٰ ہیں۔
حکومت بہارکو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ اس بار بہار کے لوگ نتیش کمار جیسا ڈپلیکیٹ وزیر اعلیٰ نہیں چاہتے ہیں۔ بہار کے لوگ ایک اصلی وزیر اعلیٰ چاہتے ہیں جو بہار کی ترقی کر سکے۔عظیم اتحاد حکومت میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کے منصوبے کی گنتی کرتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ ہماری حکومت کی وجہ سے آج نتیش کمار نے 125 یونٹ بجلی مفت کر دی ہے، جسے ہم نے پہلے ہی لوگوں کے درمیان 200 یونٹ مفت بجلی کی یہ مہم شروع کر دی تھی۔