تاثیر 16 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 16 ستمبر: منی پور میں سیکورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران امپھال مشرقی ضلع سے ایک سرگرمعسکریت پسند اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ منی پور پولیس کے ترجمان نے منگل کو یہ جانکاری دی۔
منی پور پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے 15 ستمبر کو ساگولمنگ پولیس اسٹیشن کے تحت کونگبا مارو پہاڑی سلسلے اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تلاشی مہم کے دوران چار لوٹے گئے ہتھیار اور دیگر گولہ بارود برآمد کیے ہیں۔ برآمد شدہ اشیا میں ایک 5.56 ایم ایم انسااس رائفل بمعہ میگزین، ایک 9 ایم ایم پستول بمعہ میگزین ،میگزین سمیت دو.303 رائفلیں، ایک 12 بور سنگل بیرل بندوق، مختلف کیلیبرز کے گیارہ زندہ کارتوس اور پانچ دیگر زندہ کارتوس شامل ہیں۔
ایک دن پہلے 14 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم نیشنل ریوولیوشنری فرنٹ آف منی پور (این آر ایف ایم) کے ایک سرگرم کارکن کو گرفتار کیا تھا۔ اس کی شناخت ننگتھوجم یمبا سنگھ عرف بوائے عرف سنایمبا (44) ساکن کیئراو بترا اوانگ لیکائی، امپھال ایسٹ کے طور پر کی گئی ہے۔

