این ایس یو آئی نے ووٹنگ کو منصفانہ اور شفاف رکھنے کی اپیل کی

تاثیر 18 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 18 ستمبر:نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے جمعرات کو دہلی یونیورسٹی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ڈی یو ایس یو انتخابات کے دوران ووٹنگ کا عمل مکمل طور پر منصفانہ اور شفاف ہو۔
این ایس یو آئی نے کہا کہ اسے کچھ کالجوں میں ووٹنگ کے انتظامات کے بارے میں طلبا کے خدشات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تنظیم نے یونیورسٹی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ جمہوری عمل کو تقویت دینے کے لیے ہر کالج میں آزادانہ اور منصفانہ ووٹنگ کو یقینی بنائے۔
این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے کہا، ’’ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے انتخابات مکمل شفافیت اور منصفانہ انداز میں کرانے کی توقع رکھتے ہیں۔ طلبہ برادری کے اعتماد کو برقرار رکھنا ہر ایک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ این ایس یو آئی طلبہ کی آواز کو مضبوط کرنے اور دہلی یونیورسٹی کی جمہوری روایات کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈی یو ایس یو انتخابات کے لیے ووٹنگ جمعرات کو ہو رہی ہے اور ووٹوں کی گنتی 19 ستمبر کو ہوگی۔