تاثیر 7 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اگرتلہ، 07 ستمبر:وزیر اعظم نریندر مودی 22 ستمبر کو تریپورہ کے دورے پر ہوں گے اور اس دوران وہ گومتی ضلع میں واقع تاریخی ماتا تریپورہ سندری مندر کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے کام کا افتتاح کریں گے۔
یہ صدیوں پرانا شکتی پیٹھ، جس کا شمار شمال مشرقی ہندوستان کے مقدس ترین مقامات میں ہوتا ہے، حال ہی میں بڑے پیمانے پر تعمیر نو اور تزئین ہوئی ہے ۔ یہ کام پرساد اسکیم کے تحت کیا گیا ہے، جس میں ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد تیزی لائی گئی تھی۔
مرکزی حکومت نے اس پروجیکٹ کے لیے تقریباً 38 کروڑ روپے کی منظوری دی، جبکہ ریاستی حکومت نے اضافی سات کروڑ روپے کا تعاون کیا۔
حکام کا خیال ہے کہ اس اقدام سے مذہبی سیاحت کو بڑا فروغ ملے گا اور تریپورہ کو ابھرتے ہوئے سیاحتی مقام کے طور پر مزید تقویت ملے گی۔

