تاثیر 24 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بانسواڑہ، 24 ستمبر: وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو قبائلی اکثریتی ضلع بانسواڑہ سے پوری ریاست کے لیے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے کی یوم پیدائش پر وزیر اعظم ناپلا گاؤں میں 1,22,441 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ ان منصوبوں میں سے 1,08,468 کروڑ روپے کا براہ راست راجستھان سے تعلق ہے۔

