کانگریس کے اسٹیج سے وزیر اعظم مودی کی ماں کو گالی دی گئی، بہار کے عوام دیں گے منہ توڑ جواب : جے پی نڈا

تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 13 ستمبر:اپنے ایک روزہ دورے پر ہفتہ کے روز بہار پہنچیبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے پٹنہ میں ایک روزنامہ اخبار کے پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران اپوزیشن پر شدید حملہ کیا۔ جے پی نڈا نے کہا کہ کانگریس کے اسٹیج سے وزیر اعظم مودی کی ماں کو گولیاں دی گئی اور کل کانگریس کا ویڈیو ا?یا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی سوچ کتنی گندی ہے۔ جے پی نڈا نے کہا کہ یہ لوگ کس طرح سیاست کو نیچا دکھا رہے ہیں۔ بہار کی سرزمین اس کی گواہ ہے۔ بہار کے عوام اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
جے پی نڈا نے کہا کہ گذشتہ 20 سالوں میں ملک کی جی ڈی پی 10 گنا دوہرے ہندسے میں رہی ہے۔ بہار میں 3.77 کروڑ لوگ غربت سے باہر ا?ئے ہیں۔ یہ سب مرکز کی مودی حکومت اور بہار کی نتیش حکومت کا تعاون ہے۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور تمل ناڈو کے سی ایم اسٹالن نے بہار کو گالی دی۔ وہ اقتدار کے بھوکے ہیں، یہ ان کا مشن اور وڑن ہے۔