تاثیر 10 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ، 10/ ستمبر (پریس ریلیز) – آن لائن انشورنس پلیٹ فارم پالیسی بازار نے کولکتہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مغربی بنگال میں ٹرم انشورنس کے خریداروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ریجنل ہیڈ (ایسٹ) لائف انشورنس، مسٹر گورو سورانا نے کہا کہ “کولکتہ اب مالی بیداری میں بھی نمایاں ہو رہا ہے اور لوگ بلند رقم والی پالیسیاں اختیار کر رہے ہیں۔”
اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2025 میں ریاست کی 26 فیصد پالیسیاں کولکتہ سے آئیں۔ اوسط بیمہ شدہ رقم کولکتہ میں 96.7 لاکھ اور ریاست میں 86.6 لاکھ روپے رہی۔ گریجویٹ یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ افراد اور تنخواہ دار طبقہ قومی اوسط سے زیادہ ہے۔
پالیسی ہولڈرز میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے۔ کولکتہ میں 31.2 فیصد خریدار 30 سال سے کم عمر اور 53.7 فیصد 30 تا 40 سال کے ہیں۔ خواتین کی شمولیت بھی بڑھ کر تقریباً 11 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ پالیسی بازار نے کہا کہ وہ انشورنس کے ہر مرحلے میں صارفین کو سہولت دینے اور ہر خاندان کو بیمہ شدہ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

