جی این آئی ٹی میں ’پراویش اُتسو 2025‘، طلبہ کے تعلیمی سفر کا شاندار آغاز

تاثیر 25 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 25/ ستمبر (محمد عمران) گرو نانک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (جی این آئی ٹی)، جو جے آئی ایس گروپ کی تعلیمی پہل ہے، نے نئے تعلیمی سال کا آغاز “پراویش اُتسو 2025” کے ذریعے کیا۔ یہ تعارفی پروگرام سائنس سٹی میں منعقد ہوا جس میں طلبہ کو تعلیمی سفر کے لئے نظم و ضبط، یکسوئی اور ترقی کی اہمیت سے روشناس کرایا گیا۔
اس موقع پر جے آئی ایس گروپ کے ڈائریکٹر سردار سمرپریت سنگھ نے کہا کہ “پراویش اُتسو محض رسمی تقریب نہیں بلکہ طلبہ کو مستقبل سنوارنے والے نظریات اور امکانات سے جوڑنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔”
جبکہ مشہور فلم ساز سرجیت مکھرجی، نغمہ نگار و اداکار انندیا چٹرجی، ماکاؤٹ کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) تپس چکرورتی، کلکتہ یونیورسٹی کے پروفیسر (ڈاکٹر) املان چکرورتی سمیت مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات نے خطاب کیا۔ مقررین نے جدوجہد، لچک اور تنقیدی سوچ جیسی خصوصیات کو کامیابی کی کلید قرار دیا۔