وزیر اعظم اتوار کو بہار کے پورنیہ میں ہوائی اڈے سمیت کئی پروجیکٹوں کا تحفہ دیں گے

تاثیر 13 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 13 ستمبر: وزیر اعظم نریندر مودی اتوارکے روز 15 ستمبر کو بہار کے پورنیہ آئیں گے۔ وزیر اعظم نئے تعمیر شدہ پورنیہ ہوائی اڈے کے افتتاح کے ساتھ ساتھ کوسی-میچی لنک پروجیکٹ، پٹنہ میٹرو سمیت کئی دیگر پروجیکٹوں کا تحفہ بہار کو دیں گے۔
وزیراعظم کے دورے کی انتظامی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ بہار حکومت نے پورنیہ میں 30 افسران کو تعینات کیا ہے۔ یہ تمام افسران دو دن یعنی 14 سے 15 ستمبر تک پورنیہ میں تعینات رہیں گے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا کہ یہ افسران پورنیہ کلکٹریٹ میں تعینات ہیں تاکہ وزیر اعظم کے دورہ پورنیہ کے دوران سیکورٹی اور امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔