تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سرینگر، 13 ستمبر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو ڈوڈہ کے ایم ایل اے مہراج ملک کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے جمہوری اقدار اور اداروں پر حملہ قرار دیا اور اسپیکر سے اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ حکومت کو کسی منتخب نمائندے کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے بجائے قانون سازی کے طریقہ کار کے ذریعے معاملہ حل کرنا چاہیے تھا۔محبوبہ نے کہا، “کسی ایم ایل اے پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگانا ناقابل قبول ہے۔ اسپیکر کو اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانا چاہیے تھا، اس معاملے پر بحث کرنی چاہیے تھی
۔انہوں نے حکومت پر جمہوری فورمز کو نظرانداز کرنے اور اختلاف رائے کو خاموش کرنے کا الزام لگایا۔ “آپ کو پی ڈی پی کے ساتھ جو بھی سیاسی اسکور طے کرنا ہے، اسے کھلے دل سے کریں، لیکن منتخب لیڈروں کو نشانہ بنا کر جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانا سراسر ناانصافی ہے۔

