تاثیر 9 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہگلی 9/ ستمبر: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں امادیر پاڑہ امادیر سمادھان کیمپ نہایت ہی جوش و امنگ کے ساتھ چل رہا ہے اور مرد و خواتین اور بزرگ اپنے اپنے مسائل کو حل کرانے کے کثیر تعداد میں پہنچ رہے ہیں ۔ بیوہ پنشن ، اولڈ ایج پنشن ، لکھی بھنڈار ، سواستھ ساتھی ، روپا شری ، کنیا شری ، ایس سی ،ایس ٹی ،او بی سی سرٹیفکیٹ ، وغیرہ کے لئے اچھی خاصی لوگوں کی بھیڑ ہو رہی ہے ۔ آج چاپدانی کے وارڈ نمبر 19 میں واقع بیس فری پرائمری اسکول میں امادیر پاڑہ امادیر سمادھان کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی کونسلر سورج گپتا نے بھی شرکت کی اور بذات خود لوگوں کی مدد کی ۔ بہت سے خواتین کے فارم خود ہی بھرے ۔ انہوں نے ایسے موقع پر ترنمول کانگریس کے لیڈر اور مقامی کونسلر سورج گپتا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت ہے کہ عوام سے اسکے مسائل پوچھ کر حل کیا جائے اور اسی کے یہ کیمپ لگاۓ گۓ ہیں۔

