تاثیر 16 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد، 16 ستمبر: تلنگانہ پبلک سروس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے دفتر کو منگل کے روز تلنگانہ جاگروتی کے کارکنوں نے گروپ-1 کے امیدواروں کو انصاف دلانے اور جاب کیلنڈر کا اعلان کرنے کے مطالبہ کے ساتھ محاصرہ کیا۔ پولیس نے تلنگانہ جاگروتی کے کارکنوں کو گرفتار کرکے نامپلی اور دیگر مختلف پولیس اسٹیشنوں میں منتقل کیا۔
احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ گروپ-1 کے امیدواروں کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا ہے اور ملازمتوں کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔اس احتجاج کے سبب کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔ان کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر اس احتجاج میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ اس امتحان میں بڑے پیمانہ پربے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔

