تاثیر 28 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لکھیم پور کھیری، 28 ستمبر: اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں اتوار کی صبح روڈ ویز کی بس اور کار میں تصادم ہوا۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ ان میں سے چھ کو نازک حالت میں لکھنؤ بھیج دیا گیا۔ اطلاع کے بعد ضلع مجسٹریٹ درگا شکتی ناگپال اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سنکلپ شرما نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع میں سڑک حادثہ کا نوٹس لیا ہے اور مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے اور انہیں مناسب علاج فراہم کیا جائے۔

