سلمان خان نے ‘ بیٹل آف گلوان’ کی پہلی جھلک شیئر کی

تاثیر 9 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنے مداحوں کے درمیان ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ ایک طرف جہاں وہ مشہور ٹی وی ریئلٹی شو ‘ بگ باس 19’ کے لیے سرخیوں میں ہیں وہیں دوسری جانب ان کی آنے والی فلم ‘بیٹل آف گلوان’ نے بھی ناظرین کے تجسس کو عروج پر پہنچا دیا ہے۔ اب اس فلم کے سیٹ سے سلمان خان کا پہلا لک سامنے آیا ہے جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔
آرمی اوتار میں سلمان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ شیئر کی گئی تصویر میں وہ فوج کی وردی پہنے نظر آ رہے ہیں۔ ان کے ماتھے سے خون بہتا ہوا نظر آرہا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں شائقین کو شدید اور جذباتی ایکشن مناظر کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔ تصویر میں ان کے سامنے ایک کلپ بورڈ بھی نظر آرہا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ شوٹنگ کے دوران ایک حقیقی شاٹ ہے۔ جیسے ہی سلمان خان کا یہ فوجی روپ سامنے آیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے مداحوں نے محبت کی بارش کردی۔ ہزاروں لوگوں نے ان کی اس تصویر کو انسٹاگرام اور فیس بک پر شیئر کیا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ سلمان اس نئے اوتار میں بالکل مختلف اور مضبوط نظر آرہے ہیں۔ بہت سے صارفین نے انہیں ‘اصلی ہیرو’ کہا، جب کہ کچھ نے لکھا کہ سلمان کا یہ روپ فلم کو مزید خاص بنا دے گا۔