الفلاح اسکول کے بچوں کی جانب سے لگایا گیا سائنس ایگزیبیشن

تاثیر 28 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بتیا28 ستمبر، شہر کے معروف الفلاح اسکول بتیا کے بچوں اور بچیوں نے امام باڑہ کالی باغ بتیا میں سائنس کے مختلف موضوعات سے متعلق ماڈلز کاشاندار مظاہرہ کیا۔ ناظرین نے مظاہرہ کو خوب پسند کیااور بچوں کی تعریف کی۔ جج اور مہمان خصوصی کے طورپر ایم ۔جے کے۔ کالج کے بایولوجی ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر جناب جیتیش نے کارکردگی کی بات پر انعام کے حقدار بچوں کا انتخاب کیا ۔ اول انعام محمد شارق، محمد انصاری اور محمد حامد کو، سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دیا گیا ۔دوئم انعام صفیہ پروین ، بشری جمیل اور عالیہ الیاس کو سرٹیفکیٹ اور میڈل دیا گیا ۔اور سوئم انعام افسار خان ،حنظلہ، محمد صفی اللہ ، محمد اعیان اور دیگر تمام طلباء کو سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے ڈائکٹر ارشاد عالم ،ڈاکٹر محمد قمرالزماں ،ڈاکٹر ایم عارف ، پروفیسر محسن عالم ، عارف رضا ، پروفیسر عطاء الرحمن ، ماسٹر نثار احمد ، ڈاکٹر عالم گیر اور ڈاکٹرنسیم احمد نسیم موجود تھے۔ بچے اور بچیوں نے تقریباً چھبیس ماڈل پیش کیا جن میں گلوبل وارمنگ،بلڈ سرکولیشن، واٹر ہارویسٹنگ ، سولر جینیریٹڈ کار، اور آرگینک فارمنگ قابل ذکر ہے‌۔
اس موقع پر جج صاحبان اور دیگر مہمانوں کو بھی اعزاز دیا گیا۔ پروگرام کا آغاز صبح دس بجے ہوا اور تقریباً دوپہر تک جاری رہا۔ قابل ذکر ہے کہ الفلاح اسکول بتیا بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ایک معروف ادارہ ہے۔ جہاں بچوں کو نکھارنے کے لئے اس قسم کے پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں۔آج کا یہ پروگرام اسی کی کڑی ہے۔