امریکا نے غزہ جنگ روکنے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد کو ایک بار پھر ویٹو کردیا

تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نیویارک، 19 ستمبر: امریکہ نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ایک بار پھر ویٹو کر دیا ہے۔ سلامتی کونسل کے دیگر تمام 14 ارکان نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کو انسانی امداد پر عائد تمام پابندیاں اٹھائے اور غزہ کی صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 10 منتخب اراکین نے پیش کی تھی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 15 ارکان پر مشتمل ہے، 10 منتخب اور 5 مستقل۔ ان 15 میں سے امریکہ کے علاوہ تمام 14 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد میں غزہ میں فوری، غیر مشروط، مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں حماس اور دیگر گروپوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے تمام یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی امداد پر عائد پابندیاں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔