سرکاری ملازمت سے سبکدوش بزرگوں کو اعزاز سے نوازا گیا اور بچوں کو انعام دے کر حوصلہ افزائی کی گئی

تاثیر 29 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضاامام): جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر کے وسیع و عریض ہال میں محلے ان تمام بزرگوں کو جو سرکاری ملازمت کے کسی بھی عہدے سے اپنی خدمات پوری کر کے سبک دوش ہو چکے ہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک مجلس اعتراف و اعزاز منعقد کر کے جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر کے منتظمین نے مومنٹو، شال، ٹوپی اور مالا پہنا کر ان کی عزت افزائی کی اور اعزاز سے نوازا جس کی صدارت ۰ پروفیسر دلیپ کمار چوہدری سابق پرنسپل سی ایم سائنس کالج دربھنگہ نے فرمائی مہمان خصوصی کےطور پر روزنامہ قومی تنظیم کے مدیر اعلی اور اردو ایکشن کمیٹی بہار کے صدر جناب ایس ایم اشرف فرید صاحب ، ڈاکٹر عبدالودود قاسمی صاحب اسسٹنٹ پروفیسر کے ایس کالج لہریا سرائے دربھنگہ اور حضرت مولانا قاری نسیم اختر صاحب قاسمی صدر مدرس مدرسہ اسلامیہ جھگروہ مسجد ،جناب غلام محمد انصاری پرنسپل بی ایڈ اورینٹل کالج دربھنگا اور ڈاکٹر سرفراز عالم صاحب کے اسسٹنٹ پروفیسر کے اس کالج گیاتشریف فرما تھے ، پروگرام کا باضابطہ آغاز سینٹر کے طالب علم یوسف اعجاز کے تلاوت کلام اللہ سے ہوا اس کے بعد عزیزم شہفوز نے نعت نبی پیش کیا اس کے بعد سینٹر کے طلبہ و طالبات نے نظم نعت اور تقریر وغیرہ پیش کی جس کے بعد محلے کے تمام تمام سرکاری ملازمت سے سبکدوش دوش بزرگوں کو اعزاز سے نوازا گیا جن کے نام یہ ہیں ماسٹر ظہیر الدین انصاری صاحب ریٹائر اسسٹنٹ ٹیچر مڈل اسکول ، جناب منہاج الحق صاحب ریٹائر مرواری کالج دربھنگہ، جناب ماسٹر شفیع الرحمن صاحب اسسٹنٹ ٹیچر حیا گھاٹ ،ماسٹر کلیم اللہ صاحب ریٹائر ہیڈ ماسٹر کمتول ،جناب شوکت علی صاحب ریٹائر کلرک ہنومان نگر بلاک ، جناب محفوظ انور اعجاز صاحب ریٹائر انڈین ایئر فورس ، جناب فخر عالم صاحب ، جناب مرتضی صاحب شفیع مسلم ہائی اسکول، اور جناب ممتاز صاحب ریٹائر انڈین ریلوے ، پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر دلیپ کمار چو دھری کہ ریٹائر بزرگوں کہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو اعزاز سے نماز نہ اور عزت افزائی کرنا اپنے آپ میں یہ ایک انوکھی پہل ہے ایسا کہیں دیکھنے کو نہیں ملا اس کے لیے جتنے بھی جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر کے ذمہ داران ہیں منتظمین ہیں قابل مبارکباد ہیں اور اپ کا یہ عمل قابل تعریف ہے ۔پروگرام سے خطاب کرنے والوں میں جناب ایس ایم اشرف فرید صاحب حضرت مولانا قاری نسیم اختر صاحب قاسمی،ڈاکٹر سرفراز عالم صاحب ڈاکٹر غلام محمد انصاری صاحب ماسٹر کلیم اللہ صاحب مولانا عابد حسین صاحب صدر مدرس جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر کے نام شامل ہیں محلے کے بزرگوں کو اعزاز سے سے نوازنے کے بعد جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر کے ششماہی امتحان میں حفظ و ناظرہ اور قواعد کے جن طلبہ و طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اول دوم سوم پوزیشن حاصل کیےان تمام کو انعام و اعجاز سے نوازا گیا اور حوصلہ افزائی کی گئی ساتھ ہی سینٹر کے تمام 130 طلبہ و طالبات کے درمیان سینٹر کی طرف سے بیگ کاپی قلم پنسل اور آلات علم تقسیم کیا گیا اس پروگرام میں بری تعداد میں درجنوں کالجوں کے پروفیسران ا اور محلے کے گارجین حضرات تشریف فرما رہے جن میں بطور خاص ڈاکٹر غلام محمد انصاری صاحب پرنسپل اورینٹل بی ایڈ کالج دربھنگا ڈاکٹر سرفراز عالم صاحب اسسٹنٹ پروفیسر گیا کالج گیا ڈاکٹر جمشید عالم صاحب صدر شعبہ پلوٹکنک ملت کالج دربھنگا ،جناب مشتاق اقبال صاحب ، ماسٹر امتیاز عالم صاحب، نوشابہ میم ،صدر مدرس مولانا عابد حسین صاحب، جناب محمد شرف الدین انصاری صاحب ،جناب افلاک منظر صاحب، مدرسین حافظ جسیم الدین اور قاری شمسان انجم صاحب، جناب تنویر صاحب ،جناب وصی صاحب ،جناب تنویر الحسن صاحب ،جناب محمد اصغر حسین صاحب ،جناب محمد معراج احمد صاحب وغیرہ موجود تھے۔