تاثیر 20 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ، 20/ ستمبر (تاثیر بیورو) مہالیہ کے موقع پر کرما سوشل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کپڑوں کی تقسیم کے سالانہ پروگرام کیا گیا۔ اس تقریب میں مغربی بنگال حکومت کے سینئر جوائنٹ سکریٹری دیبنجن ڈے، وکیل دیباسیش سنہا اور سماجی کارکن امر پرساد سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھے۔
ٹرسٹ کے چیئرمین ایڈوکیٹ انیل کمار داس نے اس موقع پر بتایا کہ آج تقریباً 1,200 ضرورت مند مرد و خواتین میں کپڑے تقسیم کیے گئے ہیں، جبکہ کل جھاڑ گرام میں مزید 200 یتیم بچوں میں بستر و ملبوسات تقسیم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ “ٹرسٹ کا مقصد یہ ہے کہ تہوار کے موقع پر سماج کے پچھڑے اور کمزور طبقے بھی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔”

