بیر بھوم میں کان دھنسنے سے چھ مزدوروں کی موت، پانچ کی حالت نازک

تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بیر بھوم، 12 ستمبر: مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں جمعہ کو پتھر کی کان اچانک دھنسنے سے کئی مزدور ملبے تلے دب گئے۔ اس حادثے میں اب تک پانچ مزدوروں کی موت ہو چکی ہے جبکہ پانچ دیگر شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر رامپورہاٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج لے جایا گیا، جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بعد میں اسے بردوان میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق کان میں 10 سے 12 مزدور دوپہر کے وقت پتھر نکالنے کا کام کر رہے تھے کہ اچانک کان کا ایک حصہ گر گیا۔ کارکنوں کو بھاگنے کا موقع نہیں ملا اور وہ پتھروں کے نیچے دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قریبی کانوں کے کارکن اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاؤ کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا۔ پانچ مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں اور زخمی مزدوروں کو اسپتال بھیج دیا گیا۔