گلبرگہ میں اردو روزنامہ تاثیر کے خصوصی شمارہ کا اجراء

تاثیر 2 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد2 ستمبر،ڈاکٹر مختار احمد فردین ،کلکتہ حیدرآباد دکن کے بعد تاثیر اخبار کا گلبرگہ میں اردو روزنامہ تاثیر کے خصوصی شمارہ کا اجراء سابق صدر نشین اردو اکیڈمی کرناٹک، صدر ثمر فاؤنڈیشن، ڈاکٹر حافظ ولی احمد خان، غضنفر اقبال سہروردی، پروفیسر حمید سہروردی، صدر نشین گلبرگہ یونیورسٹی، ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین و دیگر کے ہاتھوں ریلیز تاثیر تالیوں کی گونج میں روزنامہ تاثیر کا ادبی و صحافتی قافلہ، نئی مثال قائم ملک کی نامور علمی و ادبی شخصیتوں کی شرکت، گلبرگہ میں تقریب کو یادگار بنا دیا/ڈاکٹر مختار احمد فردین
اردو دنیاءے صحافت کے لیے بیمثال خدمات انجام دینے کی مثال رکھتے ہیں اخبار تاثیر اور نسل نو تک پہنچانے میں ہم نے رفتہ رفتہ کامیابی حاصل کرنے کی کوشش میں بلخصوص ای پیپر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نسل نو کو جوڑنے میں کامیاب ہوءے ہیں ڈاکٹر محمد گوہر صاحب ایڈیٹر ان چیف تاثیر ملٹی ایڈیشن ، ڈاکٹر مختار احمد فردین نے آج اسکا تعارف کراتے ہوئے نسل نو کو دعوت دی کہ اپنی صلاحیتوں کے لکھیں پڑھیں اردو زبان و ادب کو فروغ دیں تاثیر آپکو یہ پلیٹ فارم گلبرگہ میں رسم رونمایی کے بعد دیتی ہیں اس سے بھر پور فاءیدہ حاصل کریں اور ترغیب دیں تمام طلباء وطالبات اور یوتھ کو، آءیں عہد کریں کہ ہم اجالا بانٹیں گے گلبرگہ شہر میں روزنامہ تاثیر کے خصوصی شمارے کا شاندار اجرا عمل میں آیا، جس میں ملک کی نامور علمی و ادبی شخصیتوں نے شرکت کی۔ اس پروقار تقریب میں سابق صدرنشین اردو اکادمی کرناٹک پروفیسر حمید سہروردی، سابق صدرنشین شعبہ فارسی گلبرگہ یونیورسٹی ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین، ڈاکٹر حافظ ولی احمد خان، ڈاکٹر اشفاق عمر، ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر غضنفر اقبال سہروردی، سینئر صحافی محمد عارف انصاری، غازی ڈاکٹر رافع اور دیگر جید شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر مختار احمد فردین کی کتاب صحافت پر پرورشِ لوح وقلم کا بھی رسم رونمایی عمل میں آئی اس موقع پر آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس کے صدر ڈاکٹر مختار احمد فردین نے تاثیر اخبار کا مختصر مگر جامع تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیٹر اِن چیف ڈاکٹر محمد گوہر اور ان کی پوری ٹیم نے اپنی محنت، لگن اور عزم و استقلال کے ذریعے اردو صحافت میں تاثیر کو منفرد اور نمایاں مقام عطا کیا ہے۔ انہوں نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ کسی بھی اخبار کی اصل کامیابی کے ضامن اس کے قارئین ہی ہوتے ہیں۔تقریب کے دوران گلبرگہ شہر میں ایک روزہ سیمینار و ایوارڈ فنکشن بھی منعقد ہوا۔ سینکڑوں سامعین کی موجودگی میں سابق صدرنشین اردو اکادمی وہاب عندلیب کے دستِ مبارک سے خصوصی شمارے کا اجرا عمل میں آیا۔ حاضرین نے تالیوں کی گونج اور والہانہ انداز میں مہمانانِ گرامی کا استقبال کیا، جس سے یہ تقریب ایک یادگار موقع میں تبدیل ہوگئی۔حیدرآباد اور کلکتہ کے بعد تاثیر کی کامیابی کا یہ سفر گلبرگہ میں بھی ایک نئی مثال قائم کر گیا۔ شہر کی معزز شخصیتوں نے ڈاکٹر محمد گوہر اور پوری ٹیمِ تاثیر کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو اردو صحافت کا سرمایہ قرار دیا ۔ڈاکٹر مختار احمد فردین نے اپنی گفتگو کا اختتام پراثر اشعار کے ساتھ کیا:’’مجھے جانا ہے بہت اونچا حد پرواز سے‘‘!