تاثیر 10 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 10 ستمبر:مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے نائب صدر کے انتخاب کے نتائج کے بعد انڈیا اتحاد پر تنقید کی ہے۔ رجیجو نے بدھ کے روز ایکس پر پوسٹ کیا، “انڈیا اتحاد کے کچھ ممبران پارلیمنٹ کا خصوصی شکریہ جنہوں نے نائب صدر کے انتخاب میں این ڈی اے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کے حق میں ‘ضمیر’ کی آواز پر ووٹ دیا۔این ڈی اے اور ہمارے تمام دوست ممبران پارلیمنٹ متحد رہے۔ ایک شائستہ، موثر شخص اور ایک سچے محب وطن کو ہندوستان کا نیا صدر منتخب کرنے پر سب کو مبارکباد۔
قابل ذکر ہے کہ اس الیکشن میں این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن نے کامیابی حاصل کی تھی۔ نائب صدر کے انتخاب میں این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کو 452 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف انڈیا اتحاد کے امیدوار بی سدرشن ریڈی کو 300 ووٹ ملے۔ تاہم، انڈیا اتحاد نے دعویٰ کیا کہ اس کے حق میں 315 ایم پی ہیں۔

