فرانسمیں بجٹ کٹوتیوں کیخلاف شدید احتجاج، مظاہرین نے کئی مقامات پر آگ لگا دی

تاثیر 11 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پیرس ،11ستمبر:فرانس میں تقریباً 2 لاکھ افراد نے بجٹ کٹوتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صدر میکرون سے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا۔فرانس کے مختلف شہریوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، مختلف مقامات پر کچرے کے ڈبوں اور دیگر اشیاء کو آگ لگادی۔ مظاہرین نے مغربی شہر رینس میں ایک بس کو نذر آتش کردیا، پیرس میں بھی عمارت کا ایک حصہ جلا دیا۔
مظاہرین نے مختلف مقامات پر اہم سڑکیں اور ہائی ویز کو بلاک کردیا، جنوب مغربی علاقے میں بجلی کی کیبلز کو آگ لگنے سے ٹرین سروس معطل ہوگئی۔