تاثیر 26 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 26 ستمبر: سپریم کورٹ نے دیوالی کے موقع پر دہلی میں سبز پٹاخوں کو بنانے کی اجازت دے دی ہے۔ چیف جسٹس بی آر گاوائی کی سربراہی والی بنچ نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ یہ سبز پٹاخے دہلی اور اس سے ملحقہ این سی آر میں فروخت نہیں کیے جا سکتے۔سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرکے ایک متوازن پالیسی بنائے۔ عدالت نے کہا کہ اس نے پہلے پٹاخوں پر پابندی عائد کی تھی، لیکن اس پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کیا گیا۔ اس سے پہلے 12 ستمبر کو سپریم کورٹ نے پٹاخے پر پابندی کے معاملے پر بحث کی تھی۔

