سپریم کورٹ نے ٹنڈلا اسکول گراؤنڈ میں رام لیلا کی تقریب کی اجازت دی

تاثیر 25 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 25 ستمبر: سپریم کورٹ نے اتر پردیش کے ٹنڈلا کے ایک اسکول کے گراؤنڈ میں رام لیلا منانے کی اجازت اس شرط کے ساتھ دی ہے کہ اسکول کے بچوں کو تکلیف نہ ہو اور انہیں گراؤنڈ میں کھیلنے کی اجازت دی جائے۔سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگاتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔ سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ سے کہا کہ وہ رام لیلا تہوار کے لیے متبادل جگہ تلاش کرنے کے لیے انتظامیہ پر دباؤ ڈالے۔ سپریم کورٹ نے شکایت کنندہ سے سوال کیا، “جب رام لیلا 100 سال سے چل رہی ہے تو اچانک کیا ہوا؟ تہوار شروع ہونے سے پہلے آپ کو شکایت کرنے سے کس نے روکا تھا؟