تاثیر 22 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 22/ ستمبر (تاثیر بیورو) ڈاکٹر سدھیر چندر سر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ اسپورٹس کمپلیکس (سُرٹیک)، جو جے آئی ایس گروپ کی تعلیمی پہل ہے، نے تعلیمی سال 2025-26 کا آغاز سائنس سٹی میں اسٹوڈنٹ انڈکشن پروگرام کے ساتھ کیا۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات نے طلبہ کو تعلیم اور زندگی کے سفر میں عزم، اعتماد اور مثبت رویے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔
پروگرام میں نامور اداکار سبیا ساچی چکرورتی، سوامی کملستھانند مہاراج، مختلف صنعتوں و اداروں کے نمائندگان اور جے آئی ایس گروپ کے ڈائریکٹر سردار سمر پریت سنگھ شریک ہوئے۔ تقریب میں طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے سردار سمر پریت سنگھ نے کہا کہ یہ انڈکشن طلبہ کو نہ صرف کیمپس کی زندگی سے روشناس کراتا ہے بلکہ مستقبل کی سمت بھی متعین کرتا ہے۔

