تاثیر 1 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
برلن، یکم ستمبر تمل ناڈو میں صنعتی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مقصد سے ریاست کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اس وقت جرمنی اور برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ اس وقت جرمنی اور پھر انگلینڈ میں آباد تملوں اور وہاں کے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں سے تمل ناڈو آکر سرمایہ کاری کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن سب سے پہلے چنئی سے جرمنی روانہ ہوئے۔ ڈسلڈورف ایئرپورٹ پر ان کی آمد پر وہاں مقیم تاملوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ ان کا استقبال پھولوں اور غباروں سے کیا گیا، جس پر ’’باپ‘‘ لکھا ہوا تھا۔

