تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف(محمد دانش)مقامی چھجومحلہ کے وارڈ نمبر 13 چیڑیاڑی پر محلہ میں جن سوراج کے ممکنہ امیدوار منیر الرحمن عرف مونس بہار بدلائو سبھا کولیکر پہنچے۔ جہاں ان کا مقامی لوگوں نے پھول مالائوں کے ساتھ استقبا ل کیا۔ جہاں مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے منیر الرحمن عرف مونس نے کہا کہ جن سوراج پارٹی کا ویژن پوری طرح صاف ہے۔ کیونکہ پرشانت کشور نے اعلان کر دیا ہے کہ بہار سے پلائن کو ختم کر دیں گے۔ اور بہار میں ہی نوجوانوں کو روزگار فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم پر بھی ہماری سرکار خاص توجہ دینے کا کام کریگی۔ وہیں ضعیف پینشن کو ڈوبل کرنے کے ساتھ ساتھ معذوروں پر بھی ہماری سرکار مزید توجہ دینے کا کام کریگی۔ منیر الرحمن عرف مونس نے کہا جن سوراج کے بغیر بہار کی ترقی ممکن نہیں ہو سکتی۔

