جے این میڈیکل کالج میں تین ایڈوانسڈ ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کیا

تاثیر 20 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

علی گڑھ, 20 ستمبر:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (لکھنؤ) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مسٹر یوگیش کمار دیکشت کے ہمراہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال (جے این ایم سی ایچ) میں تین ایڈوانسڈ ماڈیولرآپریشن تھیٹرز کا افتتاح کیا، جو مغربی اترپردیش اور شمالی ہند میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) پہل کے تحت 15.84کروڑ روپے کی لاگت سے تیارشدہ اور جنرل سرجری، یورولوجی، اور گیسٹرو سرجری کے لیے وقف یہ جدید ترین سہولیات ایڈوانسڈ میڈیکل ٹیکنالوجیز سے لیس ہیں اور آئندہ ہفتے سے مکمل طور پر فعال ہو جائیں گی۔