بالاگھاٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے ہاک فورس کے تین جوان جھلسے

تاثیر 1 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بالاگھاٹ، یکم ستمبر: مدھیہ پردیش کے نکسل متاثرہ بالاگھاٹ ضلع کے بورون جنگل میں اتوار کی دیر رات آسمانی بجلی گرنے سے ہاک فورس کے تین جوان جھلس گئے۔ تینوں کو فوری طور پر نازک حالت میں بہتر علاج کے لیے گونڈیا (مہاراشٹر) ریفر کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ بالاگھاٹ کے ایس پی آدتیہ مشرا نے اس کی تصدیق کی ہے۔