منی پور میں کے سی پی کے تین کیڈرگرفتار، ہتھیار اور موبائل فون ضبط

تاثیر 20 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 20 ستمبر: منی پور میں عسکریت پسندوں کے خلاف پولیس اور سیکورٹی فورسز کی کاروائی جاری ہے۔ منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ممنوعہ کانگلیپاک کمیونسٹ پارٹی (کے سی پی) کے مختلف دھڑوں سے تعلق رکھنے والے تین سرگرم کارکنوں کو الگ الگ کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سیکورٹی اہلکاروں نے وشنوپور ضلع کے ننگتھوکھونگ کے رہائشی تھوکچوم رومین سنگھ (47) کو گرفتار کیا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کے سی پی (نویون) کا رکن ہے۔ یہ گرفتاری بشنو پور پولیس اسٹیشن کے تحت ننگتھوکھونگ پروجیکٹ گیٹ پر عمل میں آئی اور اس کے پاس سے ایک سم کارڈ سمیتموبائل فون ضبط کیا گیا۔