تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 27 ستمبر :۔ سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائیوں میں منی پور میں 25 اور 26 ستمبر کو مختلف کالعدم تنظیموں کے تین فعال کیڈروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان گرفتاریوں سے جبری وصولی،خفیہ معلومات جمع کرنے اور عسکریت پسند نیٹ ورک سے متعلق دیگر سرگرمیوں پر لگام لگی ہے۔
منی پور پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ ممنوعہ تنظیم آر پی ایف/پی ایل اے کے ایک فعال کیڈر، جس کی شناخت کھانگیم نام تھوئیبا سنگھ عرف تھوئی (48) ساکن بشنو پور ضلع کے کمبی سیتو پور وارڈ نمبر 2، بشنو پور پولیس اسٹیشن کے تحت تیرا اْرک چوکی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
تحقیقات سے پتہ چلا کہ وہ بشنو پور ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے اور اسے آگے بڑھانے میں ملوث تھا۔ اس کے پاس سے سم کارڈ والا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔

