تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 27/ ستمبر (تاثیر بیورو) ٹالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینکا سرکار نے شیو مندر، مدیالی میں آئی ٹی سی آشیر واد کے خصوصی ’ماترشکتی بندنا‘ کیوسک کا شاندار افتتاح کیا۔ اس موقع پر عقیدت مندوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔
آئی ٹی سی آشیر واد نے روایات اور جدید ٹیکنالوجی کو یکجا کرتے ہوئے ریاست بھر میں ’ماترشکتی بندنا‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت دیوی درگا کے مختلف روپ اور اس کی طاقت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کمپنی کا مقصد عقیدت مندوں کو ایک نئی اور یادگار روحانی تجربہ فراہم کرنا ہے۔

