سیلاب جیسی آفت میں عوام کے درمیان کھڑی رہی ترنمول کانگریس

تاثیر 24 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ، 24/ ستمبر (تاثیر بیورو) ٹکیہ پاڑہ اور اطراف کے علاقوں میں جب سیلاب جیسی صورتحال نے عام گھروں کو پریشانی میں مبتلا کیا، اُس وقت ترنمول کانگریس کے 20 نمبر وارڈ نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ عوامی خدمت ہی اصل سیاست ہے۔ ریاستی وزیر مسٹر اروپ رائے کی رہنمائی اور ہدایات پر وارڈ صدر رئیس عالم سنی کی قیادت میں پارٹی کے سرگرم لیڈران اور کارکنان نے رات دن عوام کی خدمت کو اپنا فرض بنا لیا۔
سابقہ کونسلر عصمت آراء بیگم، محمد ذاکر، سینٹرل ہوڑہ ترنمول اقلیتی سیل کے صدر عبدالقیوم انصاری سمیت پوری ٹیم، جن میں عمران خان، منہر، ظفر علی، شخص جیتو، محمد حسین، لڈن، فیصل، محمد صابر علی، شہزادہ، اسلم خان، پنٹو، سلام، راجا، گڈو، مشرف اور جمیل اختر (جے کے) نے گھر گھر جا کر خشک غذائی اشیاء اور گرم کھچڑی پہنچائی، تاکہ کوئی بھی خاندان خالی ہاتھ نہ رہے۔
یہ خدمت رسانی صرف سامان کی تقسیم تک محدود نہیں رہی بلکہ کارکنان نے لوگوں کو حوصلہ اور امید بھی دی۔ عوامی حلقوں نے اس کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس نے پھر ثابت کر دیا کہ یہ صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ عوام کا خاندان ہے جو مشکل وقت میں اُن کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔
ادھر اپوزیشن کے رویے پر عوام نے مایوسی کا اظہار کیا۔ سیلاب جیسی آفت میں وہ خاموش تماشائی بنے رہے اور عملی خدمت کے بجائے محض تنقید تک محدود رہے۔
ترنمول کانگریس کے مقامی لیڈروں نے کہا کہ ’’ہمارے کام اُن کے الفاظ سے زیادہ طاقتور ہیں۔ خدمت پہلے، سیاست بعد میں یہی ہماری پہچان ہے۔‘‘