تاثیر 18 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
فیروز آباد، 18 ستمبر:فیروز آبادکے رام گڑھ پولیس اسٹیشن نے بدھ کی رات دیر گئے ایک انکاونٹر میں دو بدنام ای-رکشا چوروں کو گرفتار کیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزمان کو پولیس کی حراست میں علاج کے لیے اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہات) تریگن بسین نے بتایا کہ 16 ستمبر کو عامر ولد محمد اشرف ساکن کوہ نور روڈ گلی نمبر 15، تھانہ رام گڑھ اور راحیل ولد رئیس ساکن امبیڈکر پارک ٹیوب ویل والی گلی، تھانہ تھانہ رام گڑھ اور 25 اگست کو برج راج ولد امر سنگھ ساکن سمراٹ نگر ٹیوب ویل وای گلی تھانہ رام گڑھ نے بھی ای -رکشہ چوری ہونے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

