تاثیر 3 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہگلی، ہگلی ضلع آئی لیگل سروسز اتھارٹی کی کوششوں سے قتل کے الزام میں 12 برس قید کاٹنے کے بعد جھارکھنڈ کے رہائشی دو افراد، شیتل کاروا اور گندھرو کاروا، اپنے گھر لوٹ گئے۔ دونوں کو اتوار کے روز چندن نگر ریلوے اسٹیشن پر ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر اتھارٹی کی سکریٹری منالی سامنت نے ان کے غریب خاندان کو ایک ماہ کا راشن بھی فراہم کیا۔ بتایا گیا کہ ایک قیدی گونگا بہرا اور دوسرا ذہنی طور پر معذور ہے۔ عدالت اور جھارکھنڈ اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی مدد سے ان کی رہائی اور اہل خانہ تک پہنچنے کا انتظام کیا گیا۔

