دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں چچا۔ بھتیجے کی موت

تاثیر 25 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سہرسہ، 25 ستمبر:بہار کے سہرسہ ضلع کے سمری بختیار پور-سلکھوا یس ایچ 95 واقع سینی ٹولا چوک کے قریب جمعرات کی دوپہر ایک المناک حادثے میں چچا اور بھتیجے کی موت ہو گئی اور ایک خاتون سمیت تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق دو بائک کی آمنے سامنے کی زوردار ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں سلکھوا تھانہ علاقہ کے گوریا گاو?ں وارڈ نمبر 13 شرما ٹولہ رہائشی نیرج شرما اور سچندر شرما کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں سچندرا شرما کی اہلیہ امریلیا دیوی شدید زخمی ہوگئیں۔ اس کی حالت دیکھ کر ڈاکٹروں نے اسے بہتر علاج کے لیے سہرسہ کے صدر اسپتال ریفر کر دیا۔دوسری بائک پر سوار بختیار پور تھانہ علاقہ کی بستی رہائشی محمد راشد اورسہیل بھی زخمی ہو گئے اور سمری بختیار پور سب ڈویژنل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے دونوں متوفی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا ہے، اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او مکیش کمار ٹھاکر اور بختیار پورتھانہ انچارج امیت کمار پولیس فورس کے ساتھ اسپتال پہنچے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔