وزیر اعلیٰ مہیلا روزگار یوجنا تحت خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے بیداری پروگرام کا ہوا انعقاد

تاثیر 7 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 7 ستمبر 2025 کو سہسرام ​​کے ڈی آر ڈی اے آڈیٹوریم میں چیف وزیر اعلیٰ مہیلا روزگار یوجنا کے تحت خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئے ضلع سطح کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جیویکا کے زیر اہتمام اس پروگرام میں روہتاس ضلع کی 210 جیویکا بہنوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔ پروگرام کا افتتاح ضلع کلکٹر روہتاس شریمتی ادیتا سنگھ جی نے مہیلا روزگار یوجنا کے خطاب کے ساتھ کیا، اسکے ساتھ ہی ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر وجئے کمار پانڈے اور ضلع پروجیکٹ منیجر سدھیر کمار نے موجود تمام بہنوں کو اسکیم کی تفصیلی جانکاری دی ۔ ضلع پراجیکٹ منیجر سدھیر کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کا مقصد خواتین کو خود روزگار کے مواقع فراہم کر معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے اور معاشرے میں ان کے فعال کردار کو بھی یقینی بنانا ہے جبکہ ڈپٹی ڈویلپمنٹ کمشنر نے اسے خواتین کے لئے ایک تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب خواتین صرف گھریلو کام تک محدود نہیں رہینگی بلکہ کاروبار، صنعت اور سروس سیکٹر میں بھی اپنی شناخت بنانے کے قابل ہو جائینگی، اس طرح حکومت کی جانب سے خواتین کو مالی معاونت فراہم کرنے کی اسکیم کے تحت خواتین کو مالی معاونت فراہم کی جائیگی جیسے دکان، سروس سینٹر، سلائی کڑھائی، بیوٹی پارلر یا چھوٹی صنعت وغیرہ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اسکیم میں کسی قسم کی شکایت کی گنجائش نہیں ہے ۔ پروگرام میں موجود بہنوں نے اپنے کاروبار شروع کرنے کی خواہشات کا اظہار کیا جسمیں سلائی کڑھائی کا مرکز، فوڈ پروسیسنگ یونٹ، دکان اور بیوٹی پارلر شامل تھے ۔ کہا جا سکتا ہے کہ یہ اسکیم خواتین میں اعتماد اور نئی توانائی پیدا کریگی ۔ اس موقع پر بہنوں نے ورچوئل میڈیم کے ذریعہ پٹنہ میں منعقدہ مرکزی تقریب کو دیکھا اور وزیر اعلیٰ کا خطاب سنا ۔ عہدیداروں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو صرف مالی امداد حاصل کرنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ تربیت کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔