مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے ہاتھوں کریم نگر میں ریجنل پاسپورٹ کے نئے دفتر کا افتتاح

تاثیر 16 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، 16 ستمبر: مرکزی مملکتی وزیرداخلہ بنڈی سنجے نے کہا ہے کہ پاسپورٹ درخواست گذاروں کی طلب کے مطابق تلنگانہ کے کریم نگر میں بکنگ سلاٹس میں اضافہ کا خیال رکھا جائے گا۔ کریم نگر میں جدید ترین ریجنل پاسپورٹ کے نئے دفترکاافتتاح بنڈی سنجے نے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کے ہمراہ کیا۔
اس موقع پر بنڈی سنجے نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں تلنگانہ میں پانچ پاسپورٹ جاری کرنے کے مراکز منظورہوئے جن میں کریم نگر بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کھلنے والے دفتر میں حیدرآبادآفس جیسی تمام سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں اس وقت کے مرکزی وزیرسے ملاقات کے بعد میں نے اس پاسپورٹ آفس کے جدید ترین ہونے کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں ماضی میں صرف 150 پاسپورٹ جاری کرنے کے مراکز تھے جو اب بڑھ کر550 ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں پاسپورٹ کے مہنگے اور مشکل عمل کی یاد دہانی کرائی اورکہا کہ اب یہ عمل آسان ہو گیا ہے۔