امریکہ وینزویلا تنازع: مبینہ طور پر منشیات سے لدی تیسری کشتی تباہ کر نے کاامریکی افواج کا دعویٰ

تاثیر 20 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،20ستمبر:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے منشیات لے جانے والی ایک کشتی پر ’مہلک‘ حملہ کیا ہے اور اس حملے میں کشتی میں سوار تین ’مرد منشیات کے دہشت گرد‘ مارے گئے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ سے متعلق امریکی انٹیلی جنس کی تصدیق کے بعد انھوں نے امریکی جنوبی کمانڈ کو اس کشتی پر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران مبینہ طور پر منشیات لے جانے والی کشتیوں پر امریکی افواج کا یہ تیسرا حملہ ہے۔اس سے قبل مبینہ طور پر وینزویلا کی ان کشتیوں پر امریکی فوج کے حملوں میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اْن کا ملک امریکی ’جارحیت‘ کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔
ٹرمپ نے جمعہ کو سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ حملہ بین الاقوامی سمندر میں جنوبی امریکہ اور کیریبین کے علاقوں کے قریب ہوا جس کی سکیورٹی کی ذمہ دمہ داری یو ایس سدرن کمانڈ کی ذمہ داری ہے۔