یوایس اوپن 2025: یوکی بھامبری کا سفر ختم، مینز ڈبلز سیمی فائنل میں شکست

تاثیر 5 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 5 ستمبر:ہندوستان کے یوکی بھامبری نے یو ایس اوپن 2025 مینز ڈبلز زمرے کے سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی۔ کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں یہ ان کی اب تک کی بہترین کارکردگی تھی۔ تاہم ان کا یہ سفر سیمی فائنل میں اختتام کو پہنچا۔
دہلی کے 33 سالہ کھلاڑی بھامبری اور ان کے نیوزی لینڈ کے ساتھی مائیکل وینس کو برطانیہ کے تجربہ کار چھٹے سیڈ جوڑی نیل اسکوپسکی اور جو سیلسبری کے ہاتھوں 7-6 (2), 6-7 (5), 4-6 سے شکست ہوئی۔بھامبری اوپن ایرا میں کسی گرینڈ سلیم ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے صرف چوتھے ہندوستانی مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے یہ کارنامہ لینڈر پیس، مہیش بھوپتی اور روہن بوپنا نے حاصل کیا تھا۔