تاثیر 2 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کراکس،02ستمبر:وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دعویٰ کیا ہے کہ آٹھ امریکی بحری جنگی جہاز 1200 میزائلوں کے ساتھ ان کے ملک کو نشانہ بنا رہے ہیں، جو مجرمانہ اور خونریز دھمکی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا مادورو پر منشیات کے ایک کارٹیل کی قیادت کرنے کا الزام لگاتا ہے، اور جنوبی کیریبین میں انسدادِ منشیات آپریشن کے تحت جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔کراکاس میں پیر کو بین الاقوامی میڈیا سے ملاقات میں صدر نکولس مادورو نے کہا کہ ہمارے براعظم نے پچھلے 100 برسوں میں سب سے بڑا خطرہ دیکھا ہے، آٹھ بحری جنگی جہازوں کی صورت میں جن پر ایک ہزار 200 میزائل ہیں اور ایک آبدوز بھی ہے جو وینزویلا کو نشانہ بنا رہی ہے۔وینزویلا کے صدر کے 2024 اور 2018 کے حالیہ دونوں انتخابات کو امریکہ اور عالمی برادری کے بیشتر ممالک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

