جمعیۃ علماء علی گڑھ کے نو منتخب عہدیداران کی استقبالیہ تقریب منعقد

تاثیر 20 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

علی گڑھ, 20 ستمبر:آپسی اتحاد عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے اجتماعی قوت سے بڑے بڑے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار شاہی جامع مسجد کے امام مولانا مفتی محمود الحسن قاسمی نے کیا وہ آج مصلیان جامع مسجد کی جانب سے منعقد جمعیۃ علماء علی گڑھ کے نو منتخب عہدیداران کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے،انھوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنظیم کا انتخابی عمل ایک دستوری ضرورت ہوتی ہے جس سے کارکنان میں احساس ذمہ داری کے ساتھ نظم وضبط قائم ہوتا ہے اور تنظیم مذید متحرک ہوتی ہے اس موقع پر نو منتخب عہدیداران کا استقبال کرتے ہوئے انکی گل پوشی کی گئی۔